مھاآباد (ارنا) تکاب کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کے سربراہ نے بتایا کہ نایاب شکاری پرندہ "کورکور" ماحولیاتی تحفظ یونٹ میں علاج کے بعد آزاد کر دیا گیا۔

محمد رضا صادقیان نےارنا کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ یہ پرندہ ایک درخت سے ٹکرانے کی وجہ سے زخمی ہوا تھا، جس کا علاج اس شہر کے ماحولیاتی تحفظ کے یونٹ کے اہلکاروں نے کیا اور اس کی صحت کو یقینی بنانے کے بعد علاقے کے فدرتی  پہاڑی رہائش گاہوں کی طرف آزاد کر دیا گیا۔

 یہ پرندہ جھیلوں، دریاؤں اور جنگلوں کے قریب اور اکثر دیہاتوں اور یہاں تک کہ شہروں کے آس پاس درختوں پر کالونی بنا کر اور بعض اوقات کووں کے چھوڑے ہوئے گھونسلوں میں رہتا ہے۔

Corkor پرندے کی لمبائی 33 سے 40 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے اور یہ فالکن کے خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔

تکاب کے محکمہ تحفظ ماحولیات کے سربراہ نے بتایا کہ سیاہ پروں والے یہ پرندے ہجرت کرنے والے پرندے نہیں ہیں، لیکن موسم کے لحاظ سے یہ مختصر سفر کرتے ہیں۔