ارنا نے پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزيرستان میں فوج کے آپریشن میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اسی طرح صوبہ بلوچستان کے علاقے پنجگور میں بھی ایک فوجی آپریشن میں دو دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے ۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا ميں ایسی حالت میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائیاں بڑھا دی گئی ہیں کہ اسلام آباد حکومت نے افغانستان کی طالبان حکومت پر دہشت گردوں کے خلاف مہم میں تعاون نہ کرنے اور طالبان پاکستان کی حمایت کا الزام لگایا ہے۔
دوسری طرف افغانستان کی طالبان حکومت اسلام آباد کا الزام مسترد کرتے ہوئے ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی افغانستان میں موجودگی اور ان کی محفوظ پناہ گاہوں کے وجود کا انکار کرتی ہے۔