اجراء کی تاریخ: 6 اپریل 2024 - 09:39

 تہران – ارنا -  صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اب تک چھے سو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے

ارنا نے فلسطینی ذرائع کے حوالے سسے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی فوج کے ترجمان نے  جمعے کی رات اعلان کیا کہ  سات اکتوبر سے اب تک  چھے سو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے اعلان  کیا ہے کہ جنگ  غزہ کے آغاز سے تک 3 ہزار 193 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے ہیں ۔

 اسرائيلی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ 268 زخمی اسرائيلی فوجیوں کا ‏علاج چل  رہا ہے جن میں سے 26 کی حالت نازک ہے۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے  جنگ  غزہ میں ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائيلی فوجیوں کے یہ اعداد و شمار ایسی حالت میں بتائے ہیں کہ خود صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی صحیح تعداد اس سے کہیں زيادہ ہے جو بتائی جاتی ہے۔  

لیبلز