سلاسل کا قلعہ شوشتر کا ایک بہت بڑا قلعہ ہے جس میں بہت سے برج، صحن، باغات اور کھائیوں کے آثار ہیں۔ اب اسکی تمام عمارت تباہ ہو چکی ہے، اور اس میں سوائے زیر زمین کمروں اور سرنگوں کے سوا اور کچھ نہیں بچا۔ اس قلعے کے قریب سب سے اہم اور حیرت انگیز چیز قدیم دور کی انجینئرنگ کا شاہکار داریون کریک ہے جسکو داریوش ھخامنش کے دور میں ہاتھوں سے کھودا گیا تھا۔