ارنا کے مطابق تہران میں روس کے سفارتخانے نے ایک بیان جاری کرکے دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے۔
تہران میں روسی سفارت خانے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ کی عمارت پر اسرائيلی حملے سے جس میں میں جانی نقصانات ہوئے اس کو سخت صدمہ اور شاک پہنچا ہے۔
روسی سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملہ تمام بین الاقوامی قوانین اور ویانا کنوینشن کی کھلی خلاف ورزی ہے جو سفارتی مراکز کی کونسلیٹ کے تحفظ کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائيلی حکومت کا یہ حملہ مشرق وسطی میں کشیدگی میں غیر متوقع شدت آنے کا باعث بھی ہوسکتا ہے۔
قابل ذکر ہے دمشق میں ایرانی کونسلیٹ پر غاصب صیہونی حکومت کے پیر کی شام کے حملے کے بعد اس علاقے کے ممالک کے عرب اور غیرعرب ملکوں کے حکام، رہنماؤں، سیاسی جماعتوں اور دیگر اہم شخصیات نے الگ الگ بیانات جاری کرکےاس حملے کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور اس کی مذمت کی۔