ارنا کے مطابق وزير خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کو ایران کی جانب سے یہ اہم پیغام سوئزلینڈ کے سفیر کے توسط سے ارسال کیا گیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے سوشل میڈیا کے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ پر صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کے بعد جس میں ہمارے متعدد فوجی مشیر شہید ہوگئے، پیر اورمنگل کی درمیانی رات بارہ بجکر 45 منٹ پر سوئیس سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کیا گیا ۔
انھون بتایا ہے کہ سوئزرلینڈ کے سفیر کو جو امریکی مفادات کے نگراں ہیں، صیہونی حکومت کے اس دہشت گردانہ حملے کے تمام پہلوؤں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس حملے کی ذمہ دار امریکی حکومت ہے۔
وزير خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے کہا کہ اس حملے کے حوالے سے امریکی حکومت کو اہم پیغام بھیج دیا گیا ہے اور اس کی جواب دہی امریکا پر ہے۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبدللّہیان نے اسی کے ساتھ تھوڑی دیر پہلے اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین طہ سے ٹیلیفونی گفتگو میں ، دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے پر صیہونی حکومت کے حملے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔
انھوں نے صیہونی حکومت کے اس وحشیانہ حملے پر او آئی سی کے فوری اور مناسب ردعمل کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر صیہونی حکومت کے حملے کو تمام بین الاقوامی قوانین اور سفارتی حقوق کے کنوینشنوں کے خلاف قرار دیا اور کہا کہ اس حملے پر او آئی سی کو فوری طور پر مناسب ردعمل ظاہر کرنا چاہئے۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین طہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ کے ساتھ اس ٹیلیفونی گفتگو میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کی تاریخ جرائم سے پر ہے، دمشق میں ایران کے سفارتخانے پر صیہونی حکومت کے حملے کی مذمت کی۔
انھوں نے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کرتے ہوئےصیہونی حکومت کے اس دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کی ۔
اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین طہ نے اس حوالے سے تنظیم کی ذمہ داری پر زور دیا ہے۔
ارنا کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبہ تعلقات عامہ نے پیر کی رات ایک اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ فلسطین کی تحریک مزاحمت اور غزہ کے عوام کی استقامت کے مقابلے میں بھیڑیا صفت صیہونی حکومت کی ناقابل تلافی شکستوں اورعلاقے کے استقامتی محاذ کے فولادی ارادوں کے سامنے ذلت آمیز رسوائيوں کے بعد جعلی صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے پیر کی شام دمشق میں اسلامی جمہوریہ ایران کی کونسلیٹ کی عمارت پر میزائل سے حملہ کیا جس میں شام میں متعین ایران کے فوجی مشیر، سرداران مدافعین حرم بریگیڈیئر محمد رضا زاہدی اور بریگیڈیئر محمد ہادی حاجی رحیمی اپنے ساتھی پانچ افسران کے ہمراہ درجہ شہادت پر فائز ہوگئے