ارنا نے سنیچر کو پاکستانی میڈیا ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صوبہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سڑک کے کنارے نصب ایک بم اس وقت پھٹ گیا جس وہاں سے پیٹرولیئم کمپنی کے ملازمین کی گاڑیوں کی سیکورٹی کی ڈیوٹی پر مامور سیکورٹی اہلکاروں کی گاڑی گزری ۔
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اس دھماکے میں کم سے کم 14 فوجی زخمی ہوگئے۔
آخری اطلاع ملنے تک کسی فرد یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔
پاکستان کی فوج اور حکومت صوبہ بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے لئے عام طور پر بلوچ لبریشن آرمی کو ذمہ دار قرار دیتی ہیں ۔