تہران – ارنا – عراق کے مزاحمتی گروہ نے مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے ایک ایئر بیس پر ڈرون حملے کی خبردی ہے۔

 ارنا نے المیادین ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے منگل کی رات جنوبی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے عوفدا نامی ایئر بیس پر ڈرون سے حملہ  کیا ہے۔

عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ نے اعلان کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کا سپیر فوجی اڈہ بھی اس کے حملے کا نشانہ بنا ہے۔

   عراق کے اسلامی مزاحمتی گروہ نے اتوار کو بھی ایک بیان جاری کرکے بتایا تھا کہ اس نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کی عمارت پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

   یاد رہے کہ  عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے مقبوضہ فلسطین میں اپنی فوجی کارروائیوں کے بعد خبردار کیا تھا کہ اگر غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے جاری رہے تو صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک اہداف پر اس کے حملے بھی جاری رہیں گے۔

عراق کے اسلامی استقامتی گروہ نے غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے شروع ہونے کے بعد ان حملوں میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ امریکی فوج کے تعاون کے پیش نظر، مقبوضہ فلسطین میں صیہونی اہداف پر حملوں کے ساتھ ہی، عراق اور شام میں امریکا کے فوجی مراکز پر بھی ڈرون اور میزائل حملے کئے ہیں۔