یمنی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر یحی سریع نے آج ایک ٹی وی انٹرویو ميں کہا کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور یمن کے خلاف جارحیت کے جواب میں یمنی افواج نے بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں گزشتہ 3 دن میں 6 کارروائياں انجام دی ہیں ۔
انھوں نے بتایا کہ بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں امریکا کے ، «MAERSK SARATOGA» اور «APL DETROIT» نامی دو جنگی جہازوں کو نشانہ بنایا گیا۔
بریگیڈیئر یحی سریع نے مزید بتایا کہ برطانیہ کے «HUANG PU» اور «PRETTY LADY» نامی بحری جہازوں کو بحیرہ احمر میں ایسی حالت میں حملے کا نشانہ بنایا گیا کہ وہ مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف جارہے تھے۔
انھوں نے بتایا کہ یمنی افواج نے اسی طرح ایک منفر آپریشن میں بحیرہ احمر میں امریکا کے دو ڈسٹرائر جنگی جہازوں کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔