عربی پوسٹ نیوز ایجنسی کے مطابق، اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جنگ علاقے کو سنجیدہ خطرات سے دوچار کرسکتی ہے۔
ایمن الصفدی نے زور دیکر کہا کہ صیہونی حکومت غزہ تک امدادی سامان پہنچنے نہیں دے رہی ہے جو کہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ علاقے میں قیام امن اسی صورت میں حاصل ہوسکے گا جب ملت فلسطین کو مکمل طور پر اپنے حقوق حاصل ہوسکیں۔