سامح شکری نے کہا کہ اس جنگ کو ختم کرنے کے لئے سیکورٹی طریقہ کار اختیار کرنا، اس علاقے میں ویرانی کا باعث بنا ہے۔
مصر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں کشیدگی بڑھنے سے جنگ کا دائرہ بحیرہ احمر اور باب المندب تک پھیل گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحران غزہ کے نتیجے میں علاقائی تناؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے لہذا حالات کو قابو میں لانے کے لئے فلسطینی ملک کی تشکیل کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ موجود نہیں ہے۔
واضح رہے کہ جنگ غزہ کو پانچ مہینے ہونے والے ہیں اور اس دوران صیہونیوں نے 30 ہزار سے زیادہ فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے جس کی مثال معاصر تاریخ میں کہیں بھی نہیں ملتی۔