اجراء کی تاریخ: 28 فروری 2024 - 22:45
ایران میں پارلیمانی انتخابات کی تیاری مکمل ہوچکی ہے، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران انتخابی مہم کا سلسلہ پورے زور و شور سے جاری رہا۔ اس دوران ایران کے ہر شہر و قصبے میں امیدواروں اور ان کے حامیوں نے بھرپور انداز میں اپنے اپنے منصوبے پیش کئے۔ آئین کے مطابق، انتخابی مہم ووٹنگ سے 32 گھنٹے پہلے ختم ہوجاتی ہے۔