بتایا جا رہا ہے کہ افریقی یونین نے ان اجلاس میں اسرائیلی نائب وزیر خارجہ کی شرکت کی بھی مخالفت کردی۔
افریقی عہدے دار نے کہا کہ صیہونی وفد نے افریقی ممالک کو اس بات پر قائل کرنے کی بہت کوشش کی کہ نگراں کی حیثیت سے ان کی رکنیت کی حمایت کریں تاہم افریقی ممالک نے انہیں دھتکار دیا۔
المیادین نیوز چینل کو بعض ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی وفد ادیس ابابا میں ہونے والے سینتیسویں اجلاس میں خفیہ طریقہ سے شرکت کی مسلسل کوششوں میں مصروف ہے۔
ان ذرائع کے مطابق، یہ وفد دو دن قبل ایتھوپیا کے دارالحکومت میں داخل ہوا تھا کہ تا کہ اپنے اتحادی ممالک کے ساتھ افریقی یونین میں مستقل رکنیت کے بارے میں مول بھاؤ کرسکے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی وفد وزارت خارجہ کے سیکریٹری اور افریقی ڈیسک کے سربراہ پر مشتمل ہے۔
گزشتہ سال کے اجلاس میں بھی الجزائر اور جنوبی افریقہ کے اصرار پر غاصب اسرائیلیوں کو افریقی یونین کے اجلاس میں شرکت کرنے سے منع کردیا گیا تھا، اس کے باوجود اسرائیلی وفد نے جعلی دستاویزات کے ساتھ اجلاس کے ہال میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں ہال سے نکال باہر کردیا۔