المسیرہ نیوز چینل کے مطابق، یہ حملے صوبہ حدیدہ کے التحیتا شہر پر کئے گئے ہیں۔
اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی خبر موصول نہیں ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ صنعا کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت کے اعلان کے بعد امریکہ اور برطانیہ نے یمن پر حملہ شروع کردیا تھا۔
صنعا نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ پر حملے بند نہیں کئے جاتے اور اس علاقے میں محصور عوام پر عائد پابندیاں نہیں ہٹتیں تب تک کسی بھی جہاز کو بحیرہ احمر سے مقبوضہ سرزمینوں کی جانب جانے نہیں دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یمن کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ خلیج عدن اور بحیرہ احمر سے گزرنے والے باقی تمام جہازوں کی آمد و رفت پر کسی بھی قسم کی پابندی نہیں ہے۔