اجراء کی تاریخ: 13 فروری 2024 - 20:20
اس نمائش میں ایران کے تمام صوبوں کی دستکاری اور کلچر کو پیش کیا گیا ہے اور سیاحتی مقامات کے لئے ٹور پیکج کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ روس، ترکیہ، ملائیشیا، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، ازبکستان، ویتنام، تاجیکستان، زمبابوے، تنزانیہ اور سری لنکا نے بھی اس نمائش میں بھرپور طریقے سے شرکت کی ہے۔ یہ نمائش جمعرات تک تہران کے بین الاقوامی نمائشوں کے مرکز میں جاری رہے گی۔ اس بین الاقوامی نمائش کے لئے 20 ہالز مخصوص کئے گئے ہیں۔