بوشہر(ارنا) پارس جنوبی کی نئی فیز 16 آف شور پائپ لائن نے باضابطہ طور پر کام شروع کردیا ہے۔ آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ایران کے پٹرولیم کے وزیر کی موجودگی میں لائن کا افتتاح کیا گیا۔

پارس جنوبی کے سی ای او احمد باہوش نے منگل کے روز ارنا  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عشرہ فجر کے ساتھ پٹرولیم  کی صنعت کے ترقیاتی منصوبوں میں یہ منصوبہ وزیر پٹرولیم  کے حکم پر پروڈکشن کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سے پہلے پری کمیشننگ آپریشنز کی تکمیل کے بعد، پارس جنوبی کی نئی آف شور پائپ لائن فیز 16، گیس پلیٹ فارم اور اس مرحلے کی دیگر آف شور اور ساحلی سہولیات (جنوبی پارس) پر ابتدائی اور حتمی آپریشنل ٹیسٹ  اور ریزروائر بلاک سے گیس حاصل کرنے کا کام کچھ ماہ قبل شروع کیا جا چکا تھا۔

پارس جنوبی گیس کمپلیکس کے سی ای او کے مطابق نئے فیز 16 آف شور پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے بعد اب اس مقام سے روزانہ 28 ملین کیوبک میٹر گیس نکالنے کی صلاحیت ہے۔