الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارت صحت نے صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں کے تسلسل کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافے کا اعلان کیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے آج اطلاع دی ہے کہ صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 12 قتل عام کیے جن میں 107 فلسطینی شہید اور 143 زخمی ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے یہ بھی بتایا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 27 ہزار 585 فلسطینی شہید اور 66 ہزار 978 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔