اسلامی استقامت نے اس سلسلے میں ایک باضابطہ بیان جاری کیا جس میں درج ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام پر صیہونیوں کے مظالم کے جواب میں حیفا بندرگاہ کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔
اس بیان میں درج ہے کہ دشمنوں کی مکمل نابودی تک ان کے مراکز اور ٹھکانوں پر حملہ جاری رہے گا۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ پر صیہونیوں کے وحشیانہ حملے کے جواب میں اسلامی استقامتی تنظیموں نے صیہونیوں اور علاقے میں ان کے مفادات کو نشانہ بنانا شروع کردیا جس کے نتیجے میں اسرائیل اور اس کے حامیوں کے تمام منصوبوں پر پانی پھر گیا۔