ارنا نے الجزیرہ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوجیوں کے ایک مرکز پر حزب اللہ نے حملہ کیا ہے۔
اس رہورٹ کے مطابق جنوبی لبنان سے مقبوضہ شبعا فارمز میں صیہونی حکومت کے ایک فوجی مرکز پر کئی میزائل داغے گئے ۔
دوسری طرف لبنانی ذرائع نے جنوبی لبنان میں کفرکلا اور دیر میماس کے درمیانی علاقوں پر صیہونی حکومت کے حملوں کی خبر دی ہے۔
اسی کے ساتھ حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں ایک غیر قانونی صیہونی کالونی کے اطراف میں صیہونی حکومت کی تین فوجی چوکیوں پر حملے کئے ہیں۔
حزب اللہ نے مںگل کو بھی شبعافارمز میں صیہونی حکومت کے السماقہ فوجی مرکز کومیزائل سے نشانہ بنایا تھا۔
حزب اللہ نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے النبی یوشع نامی علاقے میں بھی صہونی اہداف پر کئی میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
دوسری طرف غاص صیہونی حکومت نے لبنان کی سرحد کے قریب صیہونی فوج کی جںگی مشقوں کی تیاری کا اعلان کیا ہے۔ اس نے ان جنگی مشقوں کی جگہ اور مدت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔