تہران – ارنا- حزب اللہ لبنان نے اتوار کی شام شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے کئي مراکز پر میزائلی حملے کی خبر دی ہے۔

ارنا کے مطابق  حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے المرج فوجی مرکز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

 اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے ایک اور بیان میں بتایا ہے کہ صیہونی فوج کے الملطہ فوجی اڈے  میں دشمن کے جاسوسی کے آلات و وسائل کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح حدب یارون نامی علاقے میں بھی صیہونی فوجیوں کے جمع ہونے کے ایک مرکز کو  میزائلی حملے کا  نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت کے برکہ ریشا نامی فوجی مرکز کو بھی ایک میزائل سے براہ راست نشانہ بنایا ہے۔

 صیہونی حکومت کے میڈیا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ کفر یوفال نامی صیہونی کالونی  پر ایک میزائل گرنے سے ایک صیہونی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

خبری ذرائع نے کریات شمونہ صیہونی کالونی میں متعدد دھماکے ہونے کی خبردی ہے۔