ارنا کے مطابق اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے میں شہدائے کرمان کا تعزیتی رجسٹر اج جمعے کو رکھدیا گیا جس پر پاکستان کی مختلف ممتاز شخصیات اور متعدد غیر ملکی سفیروں نے اپنے تاثرات لکھے اور دستخط کئے
اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران آئندہ پیر کو بھی پاکستانی شخصیات اور غیر ملکی سفارتکاروں کا میزبان ہوگا جو شہدائے کرمان کے تعزیتی رجسٹر پر دستخط کے لئے آئيں گے۔
گزشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں اسلام جمہوریہ ایران کے سفتارتخانے پر نصب ایران کا مقدس پرچم، شہدائے کرمان کے سوگ میں نیچے کردیا گیا تھا۔
پاکستان کے صدر عارف علوی نے ایک پیغام میں کرمان کے دہشت گردانہ حملے میں بڑی تعداد میں لوگوں کے شہید ہونے پر صدر ایران سید ابراہیمی رئيسی ، اور اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت نیز عوام کو تعزیت پیش کی تھی۔
پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر اور ڈیٹی اسپیکر، نگراں وزیر اعظم اور نگران وزیر خارجہ نے بھی الگ الگ پیغامات میں کرمان دھماکوں کی مذت کرتے ہوئے گہرے صدمے کا اظہار کیا تھا اور ایران کی حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کی تھی۔
پاکستان کی سینیٹ کے چیئر میں اور وائس چیئر مین نے بھی الگ الگ پیغامات میں کرمان دھماکوں کو مذمت کرتے ہوئے ایران کے عوام اور حکومت کے ساتھ یک جہتی کا اعلان کیا اور اس انسانیت سوز دہشت گردی کے عوامل کو سزا دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔