روئٹرز نے ایک موجودہ اور سابق امریکی اہلکار کے حوالے سے جمعے کی شب انکشاف کیا کہ جو بائیڈن انتظامیہ نے کانگریس سے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ میں صیہونی مرکاوا ٹینکوں کے استعمال کے لیے گولہ بارود کے 45 ہزار راؤنڈز کی فروخت کی منظوری دے۔
اسلحے کی اس کھیپ کی مالیت 500 ملین ڈالر سے زیادہ ہے اور یہ 110.5 بلین ڈالر کی اضافی فنڈنگ سے الگ ہے جو بائیڈن انتظامیہ نے یوکرین اور اسرائیل کے لیے مانگی ہے۔