تہران-ارنا- القسام بریگیڈ کے مجاہدوں نے غزہ شہر کے جنوب میں واقع غاصب صیہونی فوج کے کمانڈ روم پر کم دوری تک مار کرنے والے میزائل" رجوم" سے حملہ کیا۔

خبروں کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں کے جنین پناہ گزیں کیمپ میں داخلے کے بعد، فلسطینی مجاہدوں اور غاصب صیہونی فوجیوں میں شدید جھڑپیں شروع ہو گئ ہیں۔

القسام بریگیڈ نے کیوسوفیم پر رجوم میزائلوں سے حملہ کیا ۔ اسی طرح غزہ کے اطراف  میں واقع ناحل عوز کالونی میں بھی خطرے کے سائرن بجنے لگے جبکہ صیہونی امدادی ادارے نے بتایا ہے کہ عسقلان پر راکٹ کے حملے میں 5 لوگ زخمی ہوئے ہيں۔

اسلامی جہاد کی فوجی شاخ القدس بریگیڈ نے بھی زور دیا ہے کہ اس نے مشرقی غزہ میں پیش قدمی کرنے والے غاصب فوجیوں کی ایک گاڑی کو تباہ کر دیا ہے۔

صیہونی فوجی مشرقی خان یونس کی سہیلا کالونی میں کئي سمتوں سے داخل ہو رہے ہيں جس کے بعد فلسطینی مجاہدوں اور غاصب صیہونی فوجیوں میں بے حد شدید جھڑپيں شروع ہو گئی ہیں جبکہ اس کالونی پر صیہونی جنگي طیاروں کی شدید بمباری میں، 8 فلسطینی شہید اور دسیوں زخمی ہوئے ہيں۔

صیہونی فوج اسی طرح  شمالی غزہ میں جبالیا اور بیت لاہیا پر شدید گولہ باری بھی کر رہی ہے ۔

صیہونی فوج نے اسی طرح ابو ھولی میں زخمیوں کو لے جانے والی امبولنسوں پر بھی گولہ باری کی ہے ۔