بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی، کل جمعہ 24 نومبر سن 2023 مطابق 10 جمادی الاول سن 1445 ہجری قمری کو فلسطین کے مقامی وقت کے مطابق صبح ٹھیک 7 بجے سے شروع ہو جائے گی۔
- جنگ بندی 4 روزہ ہوگی جو جمعہ کی صبح سے شروع ہوگی اور اس کے دوران قسام بریگیڈ اور دیگر فلسطینی تنظیموں اور صیہونیوں کی جانب سے ہر قسم کی فوجی کارروائي روک دی جائے گی۔
- صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک غزہ شہر اور شمالی غزہ پٹی پر 6 گھنٹوں تک کوئي بھی اسرائيلی طیارہ پرواز نہيں کرے گا۔
- ہر اسرائيلی قیدی کے بدلے 3 فلسطینی بچوں اور خواتین کو قید سے رہا کیا جائے گا۔
- 4 دن کی عبوری جنگ بندی کے دوران 19 برس سے کم عمر کے 50 اسرائيلی بچے اور خواتین کو رہا کیا جائے گا۔
- غزہ پٹی کے ہر علاقے میں روزانہ اشیائے خورد و نوش اور طبی ساز وسامان سے بھرے 200 ٹرک بھیجے جائيں گے۔
- روزانہ ایندھن اور ایل پی جی کے 4 ٹینکر غزہ کے ہرعلاقے میں بھیجے جائيں گے۔
شہید عزالدین قسام بریگیڈ
جمعرات 9 جمادی الاول 1445 ہجری
مطابق23 نومبر 2023