تہران(ارنا) حماس کے فوجی ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے جنوبی غزہ میں آج کی زمینی لڑائی کے دوران صیہونی فوج کے تیسرے ٹینک کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انصاراللہ کی ویب سائٹ کے مطابق، عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مجاہدین نے غزہ کی پٹی کے اطراف میں واقع صہیونی بستی "حولیت" میں دشمن کے فوجی کے مراکز کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے غزہ کے جنوب مغربی حصے میں صیہونی فوج کے 2 ٹینکوں اور شمال مغربی حصے میں ایک ٹینک اور پرسنل کیریر  کو الیاسین 105 راکٹوں سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔