تہران – ارنا -  یورپی پارلیمان کے رکن مانو پنڈا نے غزہ کے نہتے عوام پر بیس دن سے جاری صیہونی حکومت کے حملوں کی طرف ا شارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی حکام جنگی مجرم ہیں۔

 ارنا نے لبنانی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یورپی پارلیمان کے ہسپانوی رکن مانو پنڈا نے مقبوضہ فلسطین کی سرحد کے قریب جنوبی لبنان کی خیام جیل کے باہر ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائيلی حکومت بچوں، عورتوں اور نامہ نگاروں کو قتل کررہی ہے اور آج غزہ میں وہ جو بھی کررہی ہے، وہ سب جنگی جرائم ہیں ۔

 انھوں نے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو، اس کی قیمت چکانے کے لئے اسرائیل  کو مجبور کرنا چاہئے۔

یورپی پارلیمان کے رکن مانو پنڈا نے کہا کہ بین الاقوامی اور سبھی قوانین، قبضہ کرنے والوں اور غاصبوں کے مقابلے میں استقامت اور اپنے دفاع کا حق دیتے ہیں اور یہ وہی کام ہے جو 7 اکتوبر کو آپریشن طوفان الاقصی کی شکل میں انجام پایا۔

یورپی پارلیمان کےہسپانوی رکن مانو پنڈا نے کہا کہ آج اسرائيلی حکومت غزہ میں جو کچھ کررہی ہے  وہ فلسطینی عوام کا "  ہولوکاسٹ" ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم فلسطین، جولان اور لبنان کے دیہی علاقوں پر اسرائيلی حکومت کے قبضے کے شاہد ہیں اور ہم یہاں سے پوری دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ فلسطینی عوام کی حمایت کرے اور جو بھی خاموشی اختیار کرے گا وہ صیہونیوں کا ساتھی شمار ہوگا۔   

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu 

لیبلز