اجراء کی تاریخ: 21 اکتوبر 2023 - 16:46

تہران – ارنا – ٹائم میگزین نے لکھا ہے کہ یورپ میں فلسطین کے حامیوں کے لئے آزادی بیان خطرے ميں ہے ۔

ارنا کے مطابق ٹائم میگزین نے لکھا ہے کہ یورپی براعظم کے بعض ملکوں میں فلسطین کی حمایت جرم قرار دی جارہی ہے اور آزادی بیان خطرے میں ہے۔

  ٹائم میگزین لکھتا ہے کہ لندن میں ہزاروں مظاہرین آکسفورڈ اسکوائر کے قریب جمع ہوئے اور فلسطینی پرچم لہرا کر صیہونی حکومت کے حملے بند ہونے اور غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

   اس رپورٹ کے مطابق لندن پولیس نے ایک ہزار سے زیادہ   اہلکار تعینات کرکے خبردار کیا تھا کہ جس کے ہاتھ میں بھی حماس کا پرچم ہوگا وہ گرفتار کرلیا جائے گا اور بالاخر   پندرہ مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس رپورٹ کے مطابق گرفتاری کے خطرے کے باوجود فلسطین سے یک جہتی کی کمپین نے لندن میں مظاہروں کے اہتمام میں مدد کی اور سنیچر کو بھی  مظاہرے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 فلسطین سے یک جہتی کمپین نے سوشل میڈیا کے ایکس ( سابق ٹوئٹر) پیج پر اعلان کیا ہے کہ " اس سلسلے میں پیش کی گئی توضیح اطمینان بخش نہیں تھی اور مظاہروں کو کمزور کرنے کی  پولیس یا حکومت کی کوئی بھی کوشش ہمیں نہیں روک سکے گی ۔ "

ٹائم میگزین کے مطابق فلسطین کی حمایت میں بولنے والوں کی سختی سے سرکوبی کی جارہی ہے اور صیہونی حکومت کی جںگ کے بارے میں یورپ میں کشیدگی شدید تر ہونے کا یہ تازہ ترین نمونہ ہے  

 برطانیہ کی انسانی حقوق کی غیر سرکاری تنظیم کیج  (CAGE)سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی مبصر انس مصطفی نے ٹائم کو ایک پیغام ای میل کے ذریعے ارسال کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ " ہم پورے یورپ میں ہم فلسطین کی حمایت میں انجام پانے والی سرگرمیوں کی ایسی سرکوبی کا مشاہدہ کررہے ہیں جس کی نظیر نہیں ملتی اور فلسطین کی حمایت کو وسیع پیمانے پر جرم قرار دیا جارہا ہے۔

 پوری مغربی دنیا میں فلسطین کی حمایت کی سرکوبی نے انسانی حقوق کی تنظیموں کے لئے خطرے  کی گھنٹی بجادی ہے ۔

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز