تہران – ارنا – فرانس اور جرمنی میں صیہونی حکومت کے خلاف مظاہروں پر پابندی لگادی گئی  ہے اور سیکڑوں افراد کو فلسطین کی حمایت پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ارنا نے رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فرانس میں فلسطین کی حمایت پر اب تک 43 افراد کو جیل بھیجا جاچکا ہے اور 827 پر جرمانہ لگایا گیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق جرمنی  میں بھی پولیس نے 190 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

 جرمن پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2 مظاہروں کی اجازت دی گئی ہے جبکہ کم سے کم 7  درخواستیں منظور نہیں کی گئی ہیں ۔   

جرمنی اور فرانس کی حکومتوں نے فلسطین کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مخالفت میں مظاہروں پر پابندی کا اعلان کردیا ہے۔

فرانس اور جرمنی کی حکومتوں نے اس کا مقصد، نظم و نسق میں خلل اور یہودیوں کی  مخالفت کی لہر کو روکنا بتایا ہے۔

ہنگری اور آسٹریا میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں جلسے جلوسوں پر پابندی لگادی گئی ہے ۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ یورپ کے دیگر ملکوں اور امریکا کے مختلف شہروں میں صیہونی حکومت کے خلاف وسیع پیمانے پر مظاہرے کئے گئے ہیں جن میں شرکت کرنے والوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی اور صیہونیوں سے اپنی نفرت اور بیزاری کا اعلان کیا ہے۔

       ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu

لیبلز