ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ہانگژو ایشیائی کھیلوں میں، ترسٹھ کلو سے کم وزن کے تائیکوانڈو مقابلوں میں منگل کو فائنل میں ایران کے علی رضا حسین پور کا مقابلہ تھائی لینڈ سے ہوا ۔ پہلے دو راؤنڈ میں علی رضاحسین پور کو برتری حاصل تھی لیکن تھائی لینڈ کے کھلاڑی نے ان کے سرکے اوپر وار کرکے طلائی تمغہ حاصل کرلیا ۔
اس طرح ترسٹھ کلو سے کم وزن کے تائیکوانڈو کے مقابلے میں ایرانی کھلاڑی علی رضا حسین پور نے دوسری پوزیشن اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
اس سے پہلے انھوں نے ہندوستان کے محمد ریحان کو دو زیرو سے شکست دی اوراس کے بعد پری کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔
کوارٹر فائںل میں حسین پور کا مقابلہ کوریا کے کھلاڑی سے ہوا جس کو شکست دے کر وہ سیمی فائنل میں پہنچے ۔
سیمی فائنل میں ایران کے تائیکوانڈو کے کھلاڑی علی رضا حسین پور کا مقابلہ اردن کے، ایشیائی کھیلوں میں کانسی اور چاندی کا تمغہ جیتنے والے کھلاڑی زید الہلوانی سے ہوا جنہیں شکست دے کر وہ فائنل میں پہنچ گئے ۔
فائنل میں تھائي لینڈ کے کھلاڑی نے پہلی پوزیشن اور طلائی تمغہ حاصل کیا اور علی رضا حسین پور چاندی کے تمغے کے حقدار قرار پائے
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urduc