ہانگژو- ارنا- چين کے شہر ہانگژو میں ایشیائي کھیلوں کا افتتاح ہوگیا ہے اور ایران کی ٹیم نے کاروان شہید حججی کے نام سے افتتاحیہ تقریب کی  پریڈ میں حصہ لیا۔

  ایشیائي کھیلوں کی کوریج کے لئے چین کے شہر ہانگژو جانے والے ارنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق  کووڈ 19 وبا کی وجہ سے ایک سال کی تاریخ سے سنیچر 23 ستمبر کو چین کے شہر ہانگژو میں  ایشیائي کھیلوں کا افتتاح ہوگیا ہے۔

 اس رپورٹ کے مطابق شہر ہانگژو کے اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم  میں ایشیائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب چین کے صدر شی جن پھنگ کی تقریر سے شروع ہوئی ۔    

   تقریب میں بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے چیئر مین تھومس باخ (Thomas bach)   کمبوڈیا کے بادشاہ نورڈوم سیہا مونی، ہانگ کانگ کے لئے چین کے منصوب لیڈر جان لی کاچیو اورایشیائی کھیلوں کی کمیٹیوں کے عہدیداروں نے شرکت کی ۔   

ایشیائي کھیلوں کی افتتاحیہ تقریب کی پریڈ  میں ایرانی کھلاڑیوں کے دستے نے  کاروان شہید حججی کے نام سے شرکت کی ۔

    اس پریڈ میں ٹوکیو اولمپک میں طلائی تمغہ حاصل کرنے والے ایرانی کھلاڑی جواد فروغی اور تائیکواندو کی گولڈ میڈلسٹ ناہید کیانی نے ایرانی پرچم کے ساتھ ٹیم کو لیڈ کیا۔   

قابل ذکر ہے کہ ہانگژو ایشیائي کھیلوں میں شرکت کے لئے جانے والے ایرانی کارواں میں 520 کھلاڑی شامل ہیں ۔     

ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu