ارنا کے نمائندے کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی نے جمعرات کو رحلت پیغمبر اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور شہادت امام حسن علیہ السلام کی مناسبت سے شہدائے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر شہید روح اللہ اور شہید سلمان امیر احمدی کے گھر جاکران کی والدہ اور دیگر لواحقین سے ملاقات کی ۔
صدر سید ابراہیم رئیسی نے اس ملاقات میں ایران کو آشوب اور بلووں کے حوالے کرنے اور اس کی پیشرفت روکنے کے پروجکٹ میں دشمن کی شکست کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن فتنہ و آشوب بپا کرکے ایران اور اسلامی انقلاب کی پیشرفت کو روکنا چاہتا تھا لیکن اس کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ آج خون شہدا کی برکت سے ملک ہر دور سے زیادہ محفوظ ہے اور ان شہیدوں کی امنگوں کی پاسداری ہمارا فریضہ ہے۔
انھوں نے شہدا کے لواحقین کی قدردانی کرتے ہوئے شہیدوں اور ان کے ایثار و فداکاری کو یاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
شہید سلمان امیر احمدی گزشتہ سال کے بلووں کے دوران تہران میں بلوائیوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے تھے ۔ ان کے بھائی شہید روح اللہ امیر احمدی 2006 میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا فریضہ انجام دیتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu