ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے پولیس چیف بریگیڈیئر جنرل دوست علی جلیلیان نے بدھ کو ارنا کے نامہ نگار سے گفتگو میں بتایا کہ ایرانشہر کی پولیس کو انٹیلیجنس رپورٹوں سے دہشت گرد گروہ جیش الظلم کے کچھ اراکین کی موجود گی کا پتہ چلا ۔
انھوں نے بتایا کہ انٹیلیجنس رپورٹوں کے مطابق جیش الظلم دہشت گرد گروہ کے عناصر ضلع ایرانشہر اور صوبے کے بعض دیگر علاقوں میں تخریبکاری اور دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دینا چاہتے تھے ۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے پولیس چیف نے بتایا کہ ان دہشت گردوں کا پتہ لگانے اوران کی شناخت کی تصدیق کے بعد قبل اس کے کہ وہ کوئي تخریبکاری یا دہشت گردی کرتے، انہیں گرفتار کرلیاگیا۔
صوبہ سیستان و بلوچستان کے پولیس چیف نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کو جان لینا چاہئے کہ امن و سلامتی پولیس کی ریڈ لائن ہے اور جو بھی معاشرے میں سیکورٹی اور امن و امان کو درہم برہم کرنا چاہے گا، پولیس قانون کے مطابق اس سے سختی سے نمٹے گی۔
ہمیں فالو کیجئے @IRNA_Urdu