تہران، ارنا- ایران اور متحدہ عرب امارات نے دونوں ممالک کے درمیان ہوائی نقل و حمل کی پروازوں کی منصوبہ بندی کے مقصد سے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

متحدہ عرب امارت کے میڈیا نے اعلان کیا کہ اس معاہدے پر کل امارات سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل "محمد السویدی" اور ایران کی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے صدر "محمد محمدی بخش" نے ہوابازی کے شعبے میں متحدہ عرب امارات اور مقامی ایئر لائنز کے کچھ نمائندوں کی موجودگی میں دستخط کئے۔  

اس رپورٹ کے مطابق اس معاہدے سے متحدہ عرب امارات اور ایران کے درمیان فضائی تعاون کی مضبوطی، ہوائی نقل و حمل کی خدمات کے فروغ اور کاروبار اور سیاحت کے مواقع میں اضافہ ہو گا اور یہ دونوں ممالک کے ہوائی ٹرانسپورٹ کے عملے کے لیے فائدہ مند ہو گا۔

«محمد السویدی نے اس حوالے سے کہا کہ یہ معاہدہ یہ معاہدہ پروازوں کو منظم کرنے کیلیے ایک اہم قدم ہے اور یہ دونوں ممالک کی ہوائی کمپنیوں کے مفاد میں ہوائی نقل و حمل کی خدمات کے نیٹ ورک کے فروغ کی راہ ہموار کو کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہہیان گزشتہ روز ایک اعلی سطحی وفد کی قیادت میں قطر، ،عمان اور کویت کے دورہ مکمل کرنے کے بعد ابوظہبی کے ہوائی اڈے پہنچ گئے

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu