ایرانی سپاہ پاسداران کی زمینی فورسز کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آج کی صبح شہر ہامون میں مسلح فسادیوں کی ایک ٹیم کو بسیج اور پولیس فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تباہ کردیا گیا جس میں ایک بسیجی فورسز بھی شہید ہو گئے۔
اس آپریشن میں 2 مسلح شرپسند ہلاک اور ایک بسیجی فورسز اردشیر خطیبی بھی شہید ہوگئے۔
سپاہ پاسداران کے بیان کے مطابق، اس آپریشن میں ان مجرموں سے متعلق 6 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا اور ان سے بہت زیادہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔