تہران، ارنا- 34 ویں بین الاقوامی کتاب میلے نے آج بروز بدھ اپنی سرگرمیوں کا تہران میں مصلی امام خمینی (رہ) میں باضابطہ طور پر آغاز کیا۔

34واں بین الاقوامی کتاب نمائش کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے تاہم کتاب نمائش آج بدھ 10 مئی سے 20 مئی تک جاری رہے گی۔

تہران کتاب نمائش کی افتتاحی تقریب آج شام، ایرانی وزیر ثقافت محمد مہدی اسماعیلی، وزارت ثقافت کے نائب اور کتاب نمائش کے سربراہ یاسر احمدوند اور خانۂ کتاب فاؤنڈیشن کے سی ای او علی رمضانی سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کی موجودگی میں منعقد ہو گی۔

خانۂ کتاب فاؤنڈیشن ایران کے سی ای او علی رمضانی کے مطابق، اس نمائش میں تقریباً 100 غیر ملکی پبلشرز اور 200 کتب فروش شریک ہیں جبکہ 2700 ایرانی پبلشرز حضوری اور آنلائن فعال ہیں۔

واضح رہے کہ مسقط، دوحہ اور نئی دہلی کے کتاب اسٹالز کے سربراہان کے علاوہ تاجکستان اور وینزویلا کے وزراء بھی اس نمائش میں شریک ہیں اور تاجکستان بین الاقوامی کتاب نمائش تہران کا مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہے۔

تہران کتاب نمائش، ہر روز صبح 10:00 بجے سے رات 8:00بجے تک مصلی امام خمینی رحمۃ اللّٰہ علیہ تہران میں منعقد ہوتی ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu