تہران، ارنا - ایرانی قومی قالین مرکز کے سربراہ نے کہا کہ 1401 میں ایران کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین کی پیداوار 1400 کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 4 ملین مربع میٹر تک پہنچ گئی۔

یہ بات فرحناز رافع نے آج بروز منگل ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ 1401 میں ایران کے ہاتھ سے بنے ہوئے قالین کی پیداوار 1400 کے مقابلے میں 10 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 4 ملین مربع میٹر تک پہنچ گئی۔

رافع نے کہا کہ پچھلے سال میں ہاتھ سے بنے ہوئے قالین کی پیداوار کے سلسلے میں 40,000 سے زیادہ نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu