تہران ، ارنا – شمالی کوریا نے دعوی کیا ہے کہ اس ملک کے800 ہزار شہری رضاکارانہ طور پر امریکہ کیساتھ جنگ کیلیے رجسٹرد کیا ہے۔

شمالی کوریا کے 'روڈونگ سنمون' اخبار نے اطلاع دی ہے کہ طلباء اور کارکنوں نے امریکہ کے ساتھ جنگ کیلیے فوج میں فوج میں رضاکارانہ طور پر رجسٹرد کیا ہے۔

شمالی کوریا نے گزشتہ ہفتے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے درمیان تین میزائل داغے کیے۔

یہ میزائیلی حملہ جاپانی وزیر اعظم اور جنوبی کوریا کے صدر کے درمیان شمالی کوریا کے میزائل اور جوہری پروگرام سمیت دوطرفہ اور علاقائی امور پر بات چیت کے لیے ملاقات سے چند گھنٹے قبل کیا گیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کا تجربہ ممنوع ہے۔ اس لیے جنوبی کوریا، جاپان اور امریکہ نے شمالی کوریا کے بیلسٹک میزائل تجربے کی مذمت کی۔

 شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے سیول اور واشنگٹن پر فوجی مشقوں کے ذریعے تناؤ بڑھانے کا الزام لگایا اور اپنے ملک کی فوج کو حکم دیا کہ وہ "حقیقی جنگ" کی تیاری کے لیے مزید مشقیں کریں۔

شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی نے بھی اتوار کو امریکہ اور جنوبی کوریا کے اقدامات کےردعمل میں جنگ کو روکنے کے لیے عملی اور اہم اقدامات کو اٹھایا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu