تہران، ارنا -  ایرانی وزیر برائے ثقافتی ورثے، سیاحتی اور دستکاری صنعت کے امور نے  کہا ہے کہ ملک کے 4 اہم ثقافتی ورثوں کو یونیسکو کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

عزت اللہ ضرغامی نے آج بروز بدھ کہا کہ ملک کے 4 اہم ثقافتی ورثے کو یونیسکو کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو رجسٹر ہونے والے ایرانی ورثوں کی تعداد 17 سے بڑھ کر 21 تک پہنچ گئی ہے اور اس حوالے سے ایران 6 ویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu