تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یوٹلسیٹ سیٹلائٹ نے پریس ٹی وی چینل کو ہٹا دیا ہے جبکہ یورپ ایران کے خلاف تشدد اور دہشت گردی کو فروغ دینے والے بہت سے چینلز کی میزبانی کرتا ہے۔

یہ بات ناصر کنعانی نے جمعرات کے روز ٹویٹ میں کہی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پریس ٹی وی کی نئی مخالف کارروائی آزادی اظہار اور معلومات کے آزادانہ بہاؤ کے دعویداروں کا اصل چہرہ بے نقاب کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پریس ٹی وی چینل کو ہٹا دیا ہے جبکہ یورپ ایران کے خلاف تشدد اور دہشت گردی کو فروغ دینے والے بہت سے چینلز کی میزبانی کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ یوٹیلسٹ(Eutelsat) سیٹلائٹ نے گزشتہ روز انگریزی زبان ایرانی چینل 'پریس ٹی وی' کو یورپی یونین کی پابندیوں کی وجہ سے اپنی فہرست سے ہٹا دیا اور اس چینل کے پروگراموں کو بند کر دیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu