تہران، ارنا – ایرانی ثقافتی انقلاب کی سپریم کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ایران سائنس کی ترقی میں دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے اور یہ استعماری طاقتوں کے لیے بہت تشویشناک ہے۔

یہ بات سعید رضا عاملی نے اتوار کے روز اس کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ استعماری حکومتیں اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ایران میں بدامنی واقعات کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو حالیہ بدامنی واقعات میں شریک نہيں کیا گیا  اگرچہ فسادیوں نے عوام کا ساتھ دینے کی بہت کوشش کی لیکن خوش قسمتی سے لوگوں میں ضروری ہوشیاری موجود ہے۔

عاملی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ بعض یورپی ممالک جو کہ پانی، بجلی، گیس اور توانائی کی فراہمی کے مسائل سے دوچار ہیں، ایران کے عوام تک اپنی بے اطمینانی کا اظہار کرنا چاہتے ہیں۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu