تہران۔ ارنا- نینو ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے خصوصی ہیڈکوارٹر کے فروغ اور ثقافتی ترقی کے شعبے کے سربراہ نے کہا ہے کہ ستمبر میں "ایران نینو 1401" کے عنوان کے تحت 13 ویں نینو ٹیکنالوجی کی نمائش کا انعقاد ہوگا جس میں اس شعبے میں 100 نئے ایجادات کی نقاب کشائی ہوگی۔

"عماد احمد وند" نے منگل کے روز کو ارنا نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کا یکم سے 4 ستمبر تک تہران کی بین الاقوامی نمائیشوں کے مقام میں انعقاد کیا جاتا ہے جس میں نینو ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے خصوصی ہیڈکوارٹر سے منظور شدہ تکنیکی ماحولیاتی نظام کے تمام کارکن حصہ لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس نمائش میں صرف وہ کمپنیاں حصہ لے سکتی ہیں جن کے پاس نانوسکل سے منظور شدہ پروڈکٹ ہے۔ چونکہ نینو ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے خصوصی ہیڈکوارٹر میں مصنوعات کی جانچ اور منظوری کا عمل ہوتا ہے، اس لیے ہر سال کمپنیاں اپنی مصنوعات کو سکیل ڈیپارٹمنٹ میں متعارف کرواتی ہیں اور تشخیص کے بعد، اگر ان کو تقابلی شعبہ سے منظوری مل جاتی ہے، تو وہ نینو سکیل کی منظوری حاصل کرتی ہیں اور وہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مصنوعات کے اعدادوشمار میں شامل ہوجاتی ہیں۔

نینو ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے خصوصی ہیڈکوارٹر کے فروغ اور ثقافتی ترقی کے شعبے کے سربراہ نے کہا کہ 13 ویں نینو ٹیکنالوجی کی نمائش میں اس شعبے کے 100 نئے ایجادات کی نقای کشائی ہوگی۔

احمدوند نے مزید کہا کہ نینو ٹیکنالوجی نمائش میں شرکت کرنے والی کمپنیاں صنعتی شعبوں جیسے سول انجینئرنگ، تعمیرات، توانائی، نقل و حمل اور صحت کے شعبے میں جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجی سے متعلقہ آلات بنانے والی سرگرم کمپنیاں ہیں۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu