تہران، ارنا - ایرانی پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی افواج نے 2022 کے عالمی ملٹری سنائپر مقابلوں میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے40 پوائنٹس کے فرق سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ایران کے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کی زمینی افواج کی ٹیم نے صوبے یزد میں ہونے والے ورلڈ ملٹری سنائپر مقابلوں میں اپنی مکمل مہارت  کا جوہر دیکھاتے ہوئے چین، روس، ازبکستانی،بیلاروس، آذربائیجان اور زمبابوے کے ممالک سے اپنے طاقتور حریفوں کو ہرا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

چین کی منتخب ٹیم اس مقابلے کے کل تین مرحلوں اور بیس حصوں میں ایران کے بعد دوسرے نمبر پر آگئی۔

ان مقابلوں میں روس اور ازبکستان کی ٹیمیں تیسری پوزیشنوں پر آگئیں۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی اسپیشل اسنائپر ٹیم نے مقابلے کے 20 حصوں میں تینوں انفرادی، دو رکنی اور ٹیم کے مراحل میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@