تہران، ارنا - ایرانی جونیئرز ٹیم نے 2022 عالمی تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے پہلے دن میں دو سونے اور ایک چاندی کا تمغہ جیت لئے۔

چیمپئنز کا آغاز جمعرات کے روز بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں ہوا، جس میں 90 ممالک کے 669 تائیکوانڈو کیھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

چیمپئن شپ کے پہلے دن چار کھلاڑیوں نے ایران کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 تمغے جیتے۔

ایرانی لڑکیوں نے -29 کلوگرام میں باران جمال لیوانی اور -51 کلوگرام میں ساینا علی پور نے سونے کے تمغے حاصل کیا اور ایرانی لڑکے محمد عرفان زارع نے -65 کلوگرام میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu