تہران، ارنا – ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر نسل پرست صہیونی حکومت کو خوش کرنے کے لیے ایران پر بم بنانے کا الزام لگا رہے ہیں جبکہ ایران ہرگز ان بموں کے بنانے کی تلاش میں نہیں ہے۔

 یہ بات ناصر کنعانی نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نسل پرست صہیونی حکومت کو خوش کرنے کے لیے ایران پر بم بنانے کا الزام لگا رہے ہیں جبکہ ایران ہرگز ان بموں کے بنانے کے در پے نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے زمانے کا مزاحیہ، مسٹر بائیڈن امریکہ کے پہلے جوہری تجربے کی سالگرہ کے موقع پر اور قانون توڑنے والی حکومت (اسرائیل) جس کے پاس خفیہ طور پر ایٹم بم ہے، کے دورہ کرنے کے بعد اس بات پر زور دیتا ہے کہ وہ ایران کو بم بنانے کی "اجازت" نہیں دیں گے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے @IRNA_Urdu