اراک، ارنا - ایرانی سپریم لیڈر کے معاون خصوصی اور مشیر نے کہا ہے کہ امریکی تسلط کو شکست ہو چکی ہے۔

یہ بات میجر جنرل رحیم صفوی نے ایران کے صوبے مرکزی کے شہر اراک میں جہادی انتظام کے نام سے جانی جانے والی خدمات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا کو ایک گاؤں سمجھتا ہے جس پر امریکی ثقافت اور اصولوں کے تحت حکومت کی جانی چاہیے۔
جنرل صفوی نے کہا کہ یہ حکمت عملی کہ امریکہ دنیا کی واحد سپر پاور ہے اب شکست کھا چکا ہے کیونکہ دنیا آج ایک تکثیری قطبی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔۔
انہوں نے کہا کہ امریکی تسلط کی شکست کی واضح مثال یوکرین میں جاری جنگ ہے۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے۔ @IRNA_Urdu