تہران، ارنا - متحدہ عرب امارات کی سپریم فیڈرل کونسل نے محمد بن زاید کو متحدہ عرب امارات کے صدر کے طور پر منتخب کر لیا ہے۔

محمد بن زاید کو آج بروز ہفتہ متحدہ عرب امارات کی سپریم فیڈرل کونسل کی جانب سے اس ملک کے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا۔

یاد رہے کہ ابو ظہبی کے تیسرے صدر بننے والے 61 سالہ شیخ محمد بن زاید النہیان گزشتہ روز انتقال کر جانے والے ملک کے دوسرے صدر شیخ خلیفہ بن زید ال نہیان کے سوتیلے بھائی بھی ہیں۔

خیال رہے کہ نومبر 2004 میں ملک کے پہلے صدر شیخ زاید بن سلطان کے انتقال پر ان کے بڑے صاحبزادے شیخ خلیفہ بن زاید کو ملک کا صدر اور شیخ محمد بن زاید کو ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب ممالک کے صدر شیخ خلیفہ بن زائد النہیان گزشتہ روز  73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

 شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر چالیس روزہ سوگ اور 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان اپنے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کے انتقال کے بعد 3 نومبر 2004 سے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

شیخ خلیفہ بن زاید النہیان 1948 میں پیدا ہوئے وہ  متحدہ عرب امارات کے دوسرے صدر اور ابوظہبی کی امارات کے 16 ویں حکمران تھے۔