تہران، ارنا - 11 ویں انوٹیکس (Inotex 2022) نمائش کا 400 اسٹارٹ اپس اور علم پر مبنی کمپنیوں کی موجودگی کے ساتھ پردیس ٹیکنالوجی پارک میں افتتاح کیا گیا۔

 انوویشن اور ٹیکنالوجی کی 11ویں بین الاقوامی نمائش، Inotex 2022 کا 400 اسٹارٹ اپس اور علم پر مبنی کمپنیوں کی موجودگی کے ساتھ پردیس ٹیکنالوجی پارک میں افتتاح کیا گیا۔

یہ نمائش ایران میں جدت اور ٹیکنالوجی کے ماحولیاتی نظام میں ایک منفرد تقریب ہے جو ہر سال پردیس سائنس اور ٹیکنالوجی پارک میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے کے ممتاز کاروباری افراد اور ماہرین کی شرکت کے ساتھ منعقد ہوتی ہے۔

اس نمائش کی افتتاح تقریب میں نائب ایرانی صدر برائے سائنسی امور 'سورنا ستاری اور پردیس ٹیکنالوجی کے سربراہ 'مہدی صفاری' نے بھی حصہ لیا تھا۔

اس نمائش کا بنیادی مقصد ماحولیاتی نظام کے مختلف اجزاء، اختراعات اور ٹیکنالوجی کے درمیان رابطہ قائم کرنا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ Inotex 2022 بین الاقوامی نمائش 10 سے 13 مئی تک انعقاد کیا جاتا ہے۔

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@