یہ بات حسین امیرعبداللہاین نے پیر کے روز عمان میں تعینات ایرانی سفیر علی نجفی کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ تہران اور مسقط تعلقات پہلے ہی بہترین سطح پر ہیں اور ضروری ہے کہ دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دیا جائے۔
امیرعبداللہیان نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان دوطرفہ مسائل نیز علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تعاون ایران کی موجودہ انتظامیہ کی طرف سے ہمسایہ تعلقات کی ایک مثال ہے۔
ایرانی سفیر نے وزیر خارجہ کو سیاسی، اقتصادی، ثقافتی اور قونصلر شعبوں میں تہران مسقط تعلقات کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کیا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 3 مئی 2022 - 01:27
تہران، ارنا - ایرانی وزیر خارجہ نے ایران اور عمان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت خاص طور پر اعلیٰ حکام کے درمیان تعلقات کے نتیجے میں صلاحیتوں کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔