یہ بات بریگیڈیئر جنرل "کیومرث حیدری" نے پیر کے روز صوبے جنوبی خراسان کے شہر زيرکوہ میں بارڈر گارڈ فورسز کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ نئے ڈرون مختلف موسمی حالات میں خصوصی کام انجام دینے کے قابل ہوں گے۔
جنرل حیدری نے کہا کہ ایرانی فوج جلد ہی ٹینک شکن میزائلوں کا تجربہ کرے گی۔
انہوں نے دشمنوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہیں نصیحت کرتا ہوں کہ اسلامی جمہوریہ کے ساتھ دشمنی بند کرو اور دشمن کو سمجھ لینا چاہیے کہ اگر کوئی ایسا احمقانہ قدم اٹھایا گیا جس سے ملک کی سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ یہ جتنی جلدی ممکن ہو اس کے وجود کے خاتمے کا آغاز ہوگا۔
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@
اجراء کی تاریخ: 21 مارچ 2022 - 17:34
بیرجند، ارنا - ایرانی فوج کی زمینی فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ اگلے دو ماہ کے اندر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرون اور ٹینک شکن میزائلوں کی رونمائی کی جائے گی۔