تہران، ارنا- ارنا رپورٹر کے فالو اپ سے پتہ چلتا ہے کہ تہران میں ایک ایرانی ذریعے کے مطابق رائٹرز کی نئی خبریں غلط ہیں۔

ارنا رپورٹ کے مطابق، رائٹرز نیوز ایجنسی، جس کی باخبر ذرائع سے من گھرٹ خبریں بنانے کی ایک طویل تاریخ ہے، نے ہفتے کے روز ایک نامعلوم ایرانی اہلکار کے کے مطابق کہا ہے کہ روس کی طرف سے تحریری یقین دہانی کی درخواست کہ روس کے خلاف پابندیاں تہران کے ساتھ ماسکو کے تعاون کو نقصان نہیں پہنچائیں گی، 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی پر تہران اور عالمی مذاکرات کے لیے "غیر تعمیری" ہے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی نے تہران میں دعوی کرنے والے ایرانی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ یہ درخواست دو روز قبل کی گئی تھی۔ یہ دعویٰ اس وقت کیا گیا جب کہ رائٹرز کا تہران میں کوئی صحافی موجود نہیں ہے۔

ارنا رپورٹرز کی جانب سے تہران میں جوہری معاملے میں سرگرم اہلکاروں کی پیروی سے پتہ چلتا ہے کہ جوہری مذاکرات میں شامل کسی بھی ایرانی اہلکار نے رائٹرز کو اس طرح کا انٹرویو نہیں دیا ہے اور برطانوی خبر رساں ایجنسی نے پھر سے من گھرٹ خبر بنائی ہے۔

واضح رہے کہ رائٹرز نے پہلے غلط خبریں شائع کی تھیں، جن کی ویانا مذاکرات سے واقف ذرائع نے تردید کی تھی۔

خیال رہے کہ پابندیاں ہٹانے کے لیے ویانا میں ایران اور گروہ 5+1 کے درمیان مذاکرات، مغرب کے سیاسی فیصلوں میں ایک نازک موڑ پر ہیں، جو وقتاً فوقتاً ایک نفسیاتی ماحول اور میڈیا ڈرامے بنا کر رائے عامہ کو اس فیصلے کے سامنے آنے سے ہٹانے کی کوشش کرتے ہیں۔

**9467
ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@